ڈاکٹر باسط ریاض شیخ کی دعوت ولیمہ،بلاول بھٹو کی خصوصی شرکت
لاہور (اپنے نمائندے سے)ایم ڈی کیپٹل ٹی وی ڈاکٹر باسط ریاض شیخ کی دعوت ولیمہ،معروف سیاسی ،سماجی شخصیات کی تقریب میں شرکت ،دلہا دلہن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیادعوت ولیمہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی اورنئے جوڑے کو مبارکباد اوردلہن کو گلدستہ پیش کیا،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بلاول بھٹو اور نوبھتا جوڑے کے ساتھ سیلفیاں بنائی گئیں ،بلاول بھٹو سے ملاقات کے لئے پارٹی اکابرین اور سماجی شخصیات کی لائن لگ گئی، دعوت ولیمہ کی تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی ایڈیٹر عمر مجیب شامی ،ایگزیکٹو ایڈیٹرعثمان شامی ،میاں منظور وٹو ،راؤ جمیل ،قمر زمان کائرہ،نوید چوہدری ،ثمینہ خالد گھرکی ،فردوش عاشق اعوان ،مخدوم شہاب الدین ،سید ممتاز شاہ ،جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی ،پیر ناظم حسین شاہ،میاں حاجی عزیز الرحمن چن ،میاں منظور احمد متیانہ،معظم وٹو،جہاں آراء ،امتیاز عالم ،پیر مسعود چشتی ،زاہد علی ،زوہیب الدین ،خوشنود علی خان ، پمزہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جاوید اکرم ،انچارج شعبہ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی سویرا شامی ، اعجاز حید ر نسیم ،زہرہ شائستہ نوید،نوید چوہدری ، ناصر ملک ،اسلم گل،قیصر شریف،حفیظ اللہ نیازی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی اس کے علاوہ دولہے کے بھائی حشام ریاض شیخ ،بیرسٹر شہریار ریاض شیخ اور بہنوئی ڈاکٹر حسن منصور،شبینہ ریاض ،شرمیلا فاروقی اور عروج ریاض، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔