مری،کمرے میں گیس بھرنے سے 3افراد جاں بحق

مری،کمرے میں گیس بھرنے سے 3افراد جاں بحق

مری(آئی این پی)مری کے علاقے بانسرہ گلی کے قریب گھر میں گیس بھرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بچہ شامل ہیں۔اتوار کو ریسکیو ذرائع کے مطابق بانسرہ گلی کے قریب ایک گھر میں گیس بھرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے،ہلاکتیں گیس لیکیج پر دم گھٹنے کے باعث ہوئیں،جاں بحق ہونیو الوں میں میاں بیوی اور بچہ شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر