میجر شبیر شریف شہید پولو کپ،جنرل (ر) راحیل شریف کی بہن مہمان خصوصی

میجر شبیر شریف شہید پولو کپ،جنرل (ر) راحیل شریف کی بہن مہمان خصوصی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے پاکستان پارک میں میجر شبیر شریف شہید پولوکپ 2017کے فائنل میچ کے موقع پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی بہن کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں کیونکہ انہوں نے بطور پاک فوج کے سربراہ دہشتگردوں کے صفائے کیلئے علم بلند کیا اور کامیاب آپریشن ضرب عضب کی قیادت کی۔لاہورگیریژن کلب کی جانب سے میجر شبیر شریف شہید کے نام سے منسوب پاکستان پارک میں پولو کپ کا انعقاد کیا گیا جس کے فائنل میچ میں میجر شبیر شریف شہید اور راحیل شریف کی بہن محترمہ نجمی کامران کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔نجمی کامران نے فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی پیش کی جبکہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر