سی پیک کیلئے چین کی افرادی قوت لانے کی باتیں غلط ہیں،احسن اقبال

سی پیک کیلئے چین کی افرادی قوت لانے کی باتیں غلط ہیں،احسن اقبال
سی پیک کیلئے چین کی افرادی قوت لانے کی باتیں غلط ہیں،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے این این )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کیلئے چین کی اپنی افرادی قوت لانے کی باتوں میں قطعاًکوئی حقیقت نہیں ،حکومت نے سی پیک کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کیلئے افرادی قوت تیار کرنے کی غرض سے متعدد اقدامات کئے ہیں اور38مخصوص شعبوں کیلئے تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ایک انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ چین نے مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کا ٹریک ریکارڈدیکھتے ہوئے سی پیک کے تحت منصوبوں پر اربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ۔ حکومت تمام منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ان منصوبوں کے بارے میں ابہام پیدا کر کے پاکستان کی ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم وزیر اعظم نے آزادکشمیر ، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -