خواجہ سعد کو کرپشن کا وزیر بنادیا جائے، ‘نعیم الحق

خواجہ سعد کو کرپشن کا وزیر بنادیا جائے، ‘نعیم الحق
خواجہ سعد کو کرپشن کا وزیر بنادیا جائے، ‘نعیم الحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات نعیم الحق نے وفاقی وزیرریلوے کو عہدے سے ہٹاکر کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنانے کا مطالبہ کردیا۔اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا منصب پر رہنے کا اب کوئی جواز باقی نہیں رہ گیا ہے ‘جہاں سے ٹرین گزرتی ہے وہاں قبرستان آباد ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا گوجرہ میں ہونیوالے ٹرین حادثے کے ذمہ دار بھی خواجہ سعد رفیق ہیں اور ان کی نااہلی مکمل طور پر ثابت ہو رہی ہے ریلوے ٹریک کے اردگرد کی آبادیاں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں پاکستان میں ٹرین موت بانٹنے کا وسیلہ بن چکی ہے۔ انہوں نے سعد رفیق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو محفوظ بنانے کی بجائے یہ شخص وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں مصروف ہے

مزید : صفحہ آخر