راناثنااللہ کی باتیں پارٹی پالیسی نہیں ان کی ذاتی سوچ ہے،محمدزبیر

راناثنااللہ کی باتیں پارٹی پالیسی نہیں ان کی ذاتی سوچ ہے،محمدزبیر
راناثنااللہ کی باتیں پارٹی پالیسی نہیں ان کی ذاتی سوچ ہے،محمدزبیر

  

لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی باتیں انکی ذاتی سوچ ہے حکومت اور پارٹی کو سپر یم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ‘عدالتوں پرکہیں سے بھی کسی دباؤ کی بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہے ’ ہم اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں ۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر مملکت نجکاری نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم نوازشر یف کا نام ہی نہیں اور سپر یم کورٹ میں وزیر اعظم کا دفاع کر نا وزیر اعظم کے وکلاء کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پانامہ کیس سپر یم کورٹ میں آیا ہے ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سپر یم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کو قبول کر یں گے کیونکہ ہمیں سپر یم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے جہاں تک رانا ثناء اللہ خان کی باتوں کا تعلق ہے تو یہ انکی ذاتی سوچ ہے پارٹی پالیسی نہیں ۔

مزید : صفحہ آخر