نوازشریف کو عوام کی ’’ہائے‘‘ لگ گئی، شازیہ مری

نوازشریف کو عوام کی ’’ہائے‘‘ لگ گئی، شازیہ مری
نوازشریف کو عوام کی ’’ہائے‘‘ لگ گئی، شازیہ مری

  

میر پورخاص(اے این این)رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو شاید عوام ’’ہائے ‘‘لگ گئی ، موجودہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کو سکون سے اپنی کرسی پر بیٹھ کر کام نہیں کرنے دیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق شازیہ مری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک کاوزیرداخلہ ہی جب کالعدم تنظیموں سے ملتا ہو تو دہشتگردی کس طرح ختم ہوگی ؟ہماری فورسز دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے اپنی جانیں قربان کرتی ہیں اور دوسری طر ف ہمارے حکمران انہیں تنظیموں سے رابطے میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے سب سے پہلے ایسے افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرنا ہوں گی جو یہ سوچتے ہیں کہ ان پر کوئی بھی ہاتھ نہیں ڈال سکتا ،ایسی کارروائیوں کی اس وقت ملک کواشد ضرورت ہے اس کے علاوہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا مشکل ہے۔

مزید : صفحہ آخر