عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، منشاء اللہ بٹ

عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، منشاء اللہ ...
عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، منشاء اللہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(بیورورپورٹ)صو با ئی وزیر بلد یا ت اینڈ کیمو نٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشا ء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور ان کی کوششیں رنگ لارہی ہیں بالخصوص ہیلتھ اور ایجوکیشن کے سیکٹرز میں ان کی ریفارمز کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، بنیادی مراکز صحت میں عوام الناس کو صحت کی معیار سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کے بعد فری ایمبولینس سروس کا اجراء دیہی علاقوں میں بسنے والی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنیادی مراکز صحت کیلئے 8ایمبولینس گاڑیوں کی محکمہ صحت سیالکوٹ کے حوالے کرنے کے سلسلہ میں انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔رکن صو بائی اسمبلی چو ہدری محمد اکرام ،اے سی سیالکوٹ تو قیر الیا س چیمہ ،ڈی ایچ او محفو ظ الر حمان ، پر وگرام ڈائر یکٹر ڈاکٹر ابجد علی طور ،ڈسٹر کٹ کو آرڈنیٹر ایل آر ایم سی ایچ ڈاکٹر اسلم چو ہدری ،ڈاکٹر شہزاد اقبال ،ڈاکٹر احمد ناصر، ریاض حسین، چوہدری سیف اللہ اور شیخ ناصر بھی مو جو د تھے ۔صو با ئی وزیر بلد یات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو نبھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے بعد عوام الناس کی فلاح و بہبود کی منصوبوں کو کامیابی سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے اقتصادی راہداری ایک عام پاکستانی کی حالت زار بدلنے کا منصوبہ ثابت ہوگا اور یہ حقیقی معنوں میں گیم چینج ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی اور استحکام پیدا ہورہا ہے ۔ دریں اثناء

مزید :

صفحہ آخر -