فاٹا آپریشن کے متاثرین کی بحالی کیلئے 388ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو گئیں

فاٹا آپریشن کے متاثرین کی بحالی کیلئے 388ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے بعد فاٹا میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور علاقے کی ترقی کیلئے گذشتہ دو مالی سالوں میں 34ارب 87کروڑ روپے فنڈز کی مدد سے 388ترقیاتی سکیمیں مکمل کیں،جن میں تعلیم کی 67،صحت کی 41،مواصلات کی 56،ہاؤسنگ کی 16،ایگری کلچر کی27،سپورٹس اینڈ کلچر کی 7،لائیو سٹاک کی 30،ریجنل ڈیولپمنٹ کی 18،آبپاشی کی 51،فشریز کی 4 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال2014-15میں فاٹا میں انفراسٹرکچربحالی کیلئے 16ارب 94کروڑ اور 60لاکھ روپے کی مدد سے 215ترقیاتی سکیمیں مکمل کیں،دستاویزات کے مطابق تعلیم کے 35 منصوبوں پر3228ملین روپے،ہیلتھ کے 23منصوبوں پر 1865ملین،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 9منصوبوں پر 1623ملین،مواصلات کے 38منصوبوں پر 3429ملین،ہاؤسنگ کے 5منصوبوں پر 1715ملین،توانائی کے 6منصوبوں پر 699ملین،ایگری کلچر کے 14منصوبوں پر 254ملین،لائیوسٹاک کے 13منصوبوں پر 379ملین،فشریز کے ایک منصوبے پر 34ملین،دیہی ڈیولپمنٹ کے چارمنصوبوں پر 144.952ملین،ریجنل ڈیولپمنٹ کے 17منصوبوں پر 972ملین،آبپاشی کے 30منصوبوں پر 947ملین،غربت کے خاتمے کیلئے چارمنصوبوں پر 235ملین،سوشل ویلفیئر کے چھ منصوبوں پر 31ملین جبکہ سپورٹس کے دو منصوبوں پر 116ملین روپے خرچ کرکے منصوبوں کومکمل کیا۔دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2015-16میں فاٹا میں 173ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جن پر 17ارب 92کروڑ 40لاکھ روپے خرچ ہوئے مالی سال 2015 -16میں تعلیم کے 32،صحت کے 18،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے 9،مواصلات کے 18،ہاؤسنگ کے 11،توانائی کے 6،ایگری کلچر کے تیرہ،لائیو سٹاک کے 17،فشریز کے 3،دیہی ترقی کے 10،ریجنل ڈیولپمنٹ کے 1،آبپاشی کے 21،غربت کے خاتمے کے 2،سوشل ویلفیئر کے 2جبکہ سپورٹس کے پانچ منصوبے شامل ہیں۔

ترقیاتی سکیمیں

مزید : صفحہ آخر