آندھرا پر دیش ، ٹرین حادثہ میں 27افراد ہلاک، درجنوں زخمی

آندھرا پر دیش ، ٹرین حادثہ میں 27افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نئی دہلی (اے این این) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین حادثے میں27افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے،ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ وجے نگرم ضلعے میں کونیری سٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہیرا کھنڈ ایکسپریس ٹرین جگدلپور سے بھونیشور جا رہی تھی کی حادثے کا شکار ہوگئی۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کہا کہ وجے نگرم کے پاس ریل حادثے پر غمزدہ ہوں۔ ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن امداد بہم پہنچا رہے ہیں۔ حادثے میں مارے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں ہم شریک ہیں۔ ہم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

آندھرا پردیش/حادثہ

مزید : کراچی صفحہ اول