بطور صدر ٹرمپ کی پہلی ٹویٹ میں سپیلنگ کی غلطی نے دنیا میں انکا تماشہ بنا دیا

بطور صدر ٹرمپ کی پہلی ٹویٹ میں سپیلنگ کی غلطی نے دنیا میں انکا تماشہ بنا دیا
 بطور صدر ٹرمپ کی پہلی ٹویٹ میں سپیلنگ کی غلطی نے دنیا میں انکا تماشہ بنا دیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حرکتوں کی وجہ سے انتخابی مہم میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے اور حلف لینے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنی ایسی غلطی کی وجہ سے تماشہ بنا بیٹھے جو لوگوں کو بالکل ہی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے سادہ سے الفاظ کے سپیلنگ ہی غلط کر دیئے جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جہاں سکیورٹی سے متعلق ملاقاتیں ہوگی،دنیا کے اہم سربراہوں سے اہم فون کالز کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا،کاروباری حضرات کے ساتھ بزنس کیلئے رابطہ کرنے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اسی طرح نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’’عظیم امریکی عوام‘‘بطور 45 ویں صدر مجھے آپ کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔جب ڈونلڈ ٹرمپ نے حروف تحریر کیے تو وہ غلطی سے ’’honored‘ ‘کے بجائے ’’honered‘ ‘لکھ گئے۔تاہم اس غلطی کے ذمہ دار شاید وہ تھے یا ان کے اکاؤنٹ کوچلانے والا عملہ جو بھی تھا یہ ٹویٹ لمحہ بھر میں 21.1 ملین لوگوں کے پاس پہنچ گیا۔امریکی صدر کے ایک فالور نے لکھا کہ’’مجھے ’honored‘لکھنے کی بجائے ’honered‘لکھنا زیادہ پسند ہے‘‘۔اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز نے ان کی اس غلطی پر اپنے خیالات کا مختلف انداز میں اظہار کیا۔ایک فالور ٹامی کیمپبل نے لکھا کہ یہ’honered‘کیا ہوتا ہے کیا یہ روسی سپیلنگ ہیں۔

ٹویٹ میں غلطی

مزید : کراچی صفحہ اول