سیاسی بحران سے ہٹلر جیسے لیڈر برسراقتدار آسکتے ہیں،پوپ فرانسس

سیاسی بحران سے ہٹلر جیسے لیڈر برسراقتدار آسکتے ہیں،پوپ فرانسس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے واضح کیاہے کہ سیاسی بحران کو ہونے دینے کی وجہ عوامیت پسندی سے ہٹلر جیسے خود ساختہ لیڈرز پھر سے برسراقتدار آ سکتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے تناظر میں اسپین کے ایک اخبار ’ایل پائیس‘ کو دئیے ایک گھنٹے کے طویل انٹرویو میں پاپائے اعظم نے پناہ کیلئے یورپی ممالک کا رخ کرنے والے تارکین وطن کو داخلے سے روکنے کیلئے سرحدوں پر دیواریں کھڑی کرنے اور خار دار تاریں لگانے کی سوچ کی بھی مذمت کی۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بحران یقیناپریشانیوں اور خدشات کو جنم دیتے ہیں،یورپ میں تقویت پکڑتی عوامیت پسندی نے 1933 کے جرمنی کی یاد تازہ کر رہی ہے اور اس کے باعث عام لوگوں میں خوف موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہٹلر چور راستے سے نہیں آیا تھا، ’’ہٹلر‘‘ کو عوام نے منتخب کیا تھا اور پھر اسی نے اپنی قوم کو تباہ و برباد کر دیا، اْس وقت جرمن بھی دیواریں کھڑی اور باڑیں لگا کر خود کو باہر سے آنے والوں سے محفوظ رکھنا چاہتے تھے تاکہ اْن کی شناخت قائم رہ سکے، اس تناظر میں جرمنی کی مثال دینا اس لیے بھی موزوں ہے کیونکہ ہٹلر نے بھی جرمن عوام کی شناخت کو بگاڑ دیا تھا اور اس سے جو نتائج نکلے اْن سے سب آگاہ ہیں۔انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے یہ کہہ کر گریز کیا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔