حیدرآباد، سول ہسپتال میں اغوا کاروں کے ڈیرے ، نو مولود بچے کو گائنی وارڈ سے اٹھا کر لے گئے ،انتظامیہ خاموش والدین پر غشی کے دورے

حیدرآباد، سول ہسپتال میں اغوا کاروں کے ڈیرے ، نو مولود بچے کو گائنی وارڈ سے ...

حیدرآباد(بیورورپورٹ) نوسر بازوں نے سول ہسپتال حیدرآباد سے ایک اور بچے کو اپنی ماں سے محروم کردیا۔ بچے کی گمشدگی پر ماں پر غشی کے دورے پڑنا شروع ہوگئے اور اس کا رو رو کر برا حال ہوگیا۔ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچے اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کی رہائشی گلشن نامی خاتون کی سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آپریشن سے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے کچھ دیر بعد بچے کی نانی اسے انجکشن لگانے کیلئے لیبارٹری لے کر گئی جہاں موجود مرد اور عورت نوسربازوں نے اسے سرکاری مراعات دینے کا لالچ دے کر بچہ اپنے ہاتھ میں لے لیا اور پھر وہ بچے کو لے کر غائب ہوگئے۔ جس کے بعد سے بچے کی ماں پر غشی کے دورے پڑرہے ہیں۔ تاہم پولیس اور ہسپتال انتظامیہ غائب کئے جانے والے بچے اور ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول