ٹاپ سٹی1اور سٹارمارکینگ کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب

ٹاپ سٹی1اور سٹارمارکینگ کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نئے اسلام آباد ائیر پورٹ سے منسلک میگاہاؤسنگ سیکم ٹاپ سٹی - 1کی مارکیٹنگ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی معاہدے پر ٹاپ سٹی 1کے سی ای او غلام یاسین اور سٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹیو واثق نعیم نے دستخط کئے اس موقع پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی ، اے پی این ایس کے صدر سید سرمد علی ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر خالد ملک ، ٹاپ سٹی 1کے چیف آپریٹنگ آفیسر غلام یاسین ، ٹاپ سٹی کے ڈپٹی سی ای او اشعر خواجہ ، چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد رضا زیدی ، سی ایف او عدیل مرزا ، سی سیا او محمد وقار ، سٹی او نور قاضی سٹار مارکیٹنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اخلاق احمد ، ریجنل ڈائریکٹرز ٹاپ سٹی 1کے سینئر ایگزیکٹیو ز معروف ریئیل سٹیٹ ڈیلرز اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی کمپنی سٹار مارکیٹنگ کے توسط سے بہت جلد ٹاپ سٹی 1میں جسے سہولتوں اور آسائشوں کے حوالے سے پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی قرار دیا ہے ، رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی مارکیٹنگ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شروع ہوگی ، ٹاپ سٹی 1کی نمایاں خوبیوں میں بہترین لوکیشن ، اعلیٰ ترین ٹاؤن پلاننگ ، ورلڈ کلاس سیکورٹی اور ایکو فرینڈلی ماحولیات شامل ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امید ظاہر کی کہ ٹاپ سٹی 1اور سٹار مارکیٹنگ کا یہ اشتراک بے مثال کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے گا ، اس موقع پر انجم عقیل ،چوہدری مسعود ، چائنیز ڈیلیگیشن ، حنیف خالد ، کنورقطب الدین ،سیم تابش ،عدنان بشیر ، نور اللہ خان ، اسد خان ،علی ہمدانی ، نوید عباسی ،اشعر حیات بھی شریک تھے ۔