کشمیرکے لئے غیرسیاسی انٹرنیشنل کمیٹی بننی چاہئے،مشال ملک

کشمیرکے لئے غیرسیاسی انٹرنیشنل کمیٹی بننی چاہئے،مشال ملک

لاہور(آئی این پی) کشمیری حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے انٹرنیشنل کمیٹی بننی چاہیے جو غیر سیاسی ہو اور ان میں ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ حکومتوں کے تبدیل ہونے پر بھی یہ کام کرتی رہے۔اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں مشال ملک نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی زبردست سپورٹ حاصل ہے اس لیے احتجاج کی کال دیتے ہیں اب مقبوضہ کشمیر میں نئی قیادت سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ریسرچ کررہے ہیں برہان وانی شہید ایک آئیڈیل کے طور پر سامنے آئے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو حریت رہنماؤں سے امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کردی ہے،بندوق کی نوک پر ووٹنگ ہوتی ہے،سارے کالے قانون شیخ عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے بنائے ہوئے ہیں،کشمیری طلباکو ہراساں کیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے انٹرنیشنل کمیٹی بننی چاہیے جو غیر سیاسی ہو اور اس میں ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ حکومتوں کے تبدیل ہونے پر بھی یہ کام کرتی رہے۔

مشال ملک

مزید : کراچی صفحہ اول