بونیر‘ درجنوں خاندانوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

بونیر‘ درجنوں خاندانوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

بونیر (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی تو دہ چینہ کے اہم درجنوں خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں ایک شمولیتی تقریب میاں در ویش باچا کے رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس سے ضلعی صدر ریاض خان، ڈیوژنل سینئیر نائب صدر امیر الامان خان ، سلطان زیب ایڈو کیٹ ، ڈاکٹر لیاقت علی اور ناصر عباس نے خطاب کیا اس موقع پر میں درویش باچا ، روزی خان نو زمین خان ، شہاب علی خان ، امرا علی شاہ ، شاہد علی ، میں گل زرین ، نعمت اللہ، محمد امین، عبدالزادہ اور حضرت علی نے جماعت اسلامی سے دیرینہ ناطہ توڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی شمولیتی تقریب سے خطا کر تے ہوئے کہ اسلام اور پختونوں کے نام پر سیاست کر نے والوں کا دور گزر چکا ہے اپنے دور میں پٹواریوں کے ذریعے اپنے ڈھیرے چلانے والے ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ہیں مگر عوام با شعور ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں حکمرانوں نے اربوں روپے بیرونی ملک منتقل کر کے جائدادے بنائیں ہے تمام حکمرانوں نے عمران خان کے خلاف ایکا کر لیا ہے مگر عمران خان عوام کی مدد سے ان موروثی اور کرپٹ سیاستدانوں کو شکست دئینگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول