اے این پی پختونوکو ڈالروں میں بیچتی رہی ، ہم سی پیک پر نواز شریف سے ’’مکا‘‘نہیں کیا : پرویز خٹک

اے این پی پختونوکو ڈالروں میں بیچتی رہی ، ہم سی پیک پر نواز شریف سے ...

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کے وسائل کو بے دریغ لوٹنے والے،پختونوں کے سروں کا ڈالروں کے عوض سوداکرنے والی اے این پی ہم پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا داغ دار ماضی آئینے میں دیکھ سکتی ہے۔ اے این پی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ایک پٹاخہ پھٹنے پر پختونوں کو چھوڑنے والوں کو غیر ت مند پختونوں کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں ۔ ہمارا دامن صاف ہے۔ہم نے کرپشن کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ایزی لوڈ اور ایس ایم ایس کی نیب کے ساتھ 25 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرنے والے اور کھلے عام نو کریاں فروخت کرنے والوں کیلئے اب کوئی جگہ نہیں۔ صوبے کے غیر ت مند عوام آئندہ بھی پی ٹی آئی پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے اور پختونوں کے نام نہادٹھیکیداروں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔اپنی ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اے این پی کے بے سرو پا الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اے این پی کے دور میں جتنے پراجیکٹس شروع کئے گئے تھے اس میں ہر طرف کرپشن نظر آرہی ہے۔اے این پی کی قیادت نواز شریف کی گودمیں پلی ہے اور مفادات سمیٹتی رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر صوبے کے حقوق کی جنگ لڑی اور ہم مغربی روٹ سمیت صوبائی حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ہم نے اے این پی کی طرح مک مکا نہیں کیا۔ یہ ان کی دیرینہ روایت ہے کہ شور شرابہ مچا کر پختونوں کا سودا کریں۔سی پیک کے نام نہاد ماہرین جنہیں عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں اور نہ سی پیک پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں انہیں مشورہ ہے کہ وہ غیر ضروری غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کریں اور صوبائی حکومت کا ساتھ دیں۔وزیراعلیٰ نے اے این پی کی جانب سے پولیس میں مداخلت کے حوالے سے الزامات کے حوالے سے کہاکہ ہم نے تمام اداروں کو خود مختاری دی ہے تاہم اس میں ذمہ داری کے عنصر کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

پوریز خٹک

مزید : کراچی صفحہ اول