گڈزٹرانسپورٹ کا کسٹم سکواڈ اور کسٹم انٹیلی کو لوٹ ماور اور رشوت ستانی کیخلاف احتجاج کی دھمکی

گڈزٹرانسپورٹ کا کسٹم سکواڈ اور کسٹم انٹیلی کو لوٹ ماور اور رشوت ستانی ...

 نوشہرہ(بیورورپورٹ) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور پشاور یونائیٹڈ گڈز کےئرئیر ایسوسی ایشن نے نوشہرہ کسٹم سکواڈ اور کسٹم انٹیلی جنس کے لوٹ مار اور رشوت ستانی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور سے خیرآباد تک کسٹم انٹی جنس پشاور اور نوشہرہ کسٹم سکواڈ نے ٹرانسپورٹروں کا جینا محال کررکھا ہے ان کے آئے روز بلاجواز کاروائیوں سے ٹرانسپورٹروں کا کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے وفاقی حکومت نوٹس لے ورنہ خیبرپختونخوا بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز وٹرک اونرز ایسوسی ایشن موٹروے اور جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے ان خیالات کااظہار پشاور یونائیٹڈ گڈز کےئرےئر ایسوسی ایشن اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر اینڈ ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ایک مشترکہ اور ہنگامی اجلاس زیرصدارت حاجی ظفراللہ خان منعقد ہوا اجلاس میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ ٹرک اونرز ایسویسی ایشن کے صدر ذاکرحیات، حاجی وحید، پشاور یونائیٹڈ گڈز کیئرئیر ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد، میاں ضیاء الرحمن، حاجی دین محمد اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوشہرہ کسٹم سکواڈ اور کسٹم انٹیلی جنس نے چیکنگ کی آڑ میں جس لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے اس سے گڈز ٹرانسپورٹرز کا کاروبار تباہی کے دہانے پر لاکھڑا ہوگیا ہے ان ٹرانسپورٹروں کے پاس گڈز ٹرانسپورٹ میں پڑے ہوئے مالوں کی بلٹیاں موجود ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بھی کسٹم سکواڈ کے اہلکار اور کسٹم انٹیلی جنس اہلکار بے خوف وخطر بھاری رشوت طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن جو ٹرانسپورٹر یا ٹرانسپورٹ عملہ رشوت دینے سے انکار کرتا ہے ان کی گاڑیوں کا مال بلاجواز ضبط کرکے نام نہاد قانونی کاروائی کردیتے ہیں انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور ایف بی آر نوشہرہ کسٹم سکواڈ اور کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں کا قبلہ درست کریں ورنہ ان اہلکاروں کے روئیوں اور لوٹ مار کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز وٹرک اونروز ایسوسی ایشن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اگر حکومت نے ان کا قبلہ درست نہیں کیا تو آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ٹرک اونرز ایسویسی ایشن اور پشاور یونائیٹڈ گڈز کےئرئیر ایسوسی ایشن کسٹم سکواڈ نوشہرہ اور کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے کسٹم دفاتر کا گھیراؤ پر مجبور ہوجائیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول