انگلینڈ نے تیسرے اورآخری ایک روزہ میچ میں بھارت کو پانچ رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے تیسرے اورآخری ایک روزہ میچ میں بھارت کو پانچ رنز سے شکست دے دی

کولکتہ(صباح نیوز)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کولکتہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں آؤٹ ھ وکٹوں کے نقصان پر 321رنز بنائے۔ سٹوکس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں میں دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 57رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔بھارت جواب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا سکا۔میچ کی اہم بات جادیو اور پبھارت کی 104 رنز کی شراکت تھی جس کی بدولت بھارت واپس میچ میں آیا۔بھارت کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے اور بھارت کی امیدیں جادیو سے جڑی تھیں۔ جادیو نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکا اور چوکا تو مار لیا لیکن اس کے بعد بیٹ تبدیل کرتے ہی وہ آؤٹ ہو گئے۔جادیو نے 75 گیندوں پر 90 رنز بنائے۔بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی دو وکٹیں جلدی گر گئیں۔ رہانے ایک رن اور راہول 11 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی دو وکٹیں 37 کے مجموعی سکور پر گریں۔بھارت کو تیسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ویرات کوہلی 55 رنز سکور کر کے آؤٹ ہوئے۔ بھارت کو جلد ہی ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب یوراج سنگھ 45 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئے۔انگلینڈ کو پانچویں کامیابی دھونی کی وکٹ کی صورت میں ملی جب وہ 25 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔دھونی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کے جیت کے امکانات کم ہو گئے تھے لیکن جادیو اور پانڈیانے مل کر 104 رنز کی شراکت کی۔ پانڈیانے 43 گیندوں میں 56 رنز سکور کیے اور ان کو سٹوکس نے بولڈ کیا۔بھارت کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی جدیجا تھے جو صرف 10 رنز سکور کر سکے۔ انگلینڈ کو ایک اور کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب ایشون ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ کا آغاز اچھا تھا اور جیسن روئے اور بلنگز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 98 رنز سکور کیے۔ یہ شراکت جڈیجا نے توڑی جب انھوں نے بلنگز کو 35 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔انگلینڈ کو جلد ہی دوسرا نقصان اٹھانا پڑا جب جدیجا نے روئے کو کلین بولڈ کیا۔ روئے نے 56 گیندوں میں 65 رنز سکور کیے۔بیرسٹو اور مورگن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 84 رنز سکور کیے۔ اس شراکت کو پبھارت نے توڑا جب انھوں نے مورگن کو 43 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جبپانڈیاکی گیند پر بٹلر صرف 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بیرسٹو تھے جنھوں نے 64گیندوں میں 56رنز سکور کیے۔ ان کو بھی پبھارت نے آؤٹ کیا۔معین علی صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی ساتویں وکٹ اس وقت گری جب ووکس 34 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 گیندوں میں 34 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آؤٹ ھویں کھلاڑی پلنکٹ تھے جو صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔یاد رہے کہ پہلے دو ایک روزہ میچ بھارت نے جیتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی