ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، سرائے نعمت خان سمیت دیگرعلاقوں میں مظاہرے

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، سرائے نعمت خان سمیت دیگرعلاقوں میں مظاہرے

ہری پور(بیورو رپورٹ)ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری، سرائے نعمت خان سمیت دیگرعلاقوں میں احتجاجی مظاہرے، ڈونلڈٹرمپ کی مسلمان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مسلمانوں میں سخت نفرت وبے چینی، گزشتہ روزامریکہ کے نئے 45ویں نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کے حلف اٹھانے پرسرائے نعمت خان اورملحقہ آبادیوں میں موصوف امریکی نومنتخب صدرکی مسلمان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سخت غم وغصہ اوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے سرائے نعمت خان اورمختلف علاقوں کے عوام کاکہناہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دوران الیکشن مہم مسلمانوں اورباالخصوص پاکستان کے متعلق اپنے خیالات کااظہارکیاوہ مسلمانوں کے لیے باالعموم اورپاکستان کے لیے باالخصوص باعث نفرت ہے ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے دوران امریکہ میں ہوننے والے مظاہروں اوراحتجاجی سلسلوں پرسرائے نعمت خان اورملحقہ علاقوں کے عوام نے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدرکی داخلی وخارجی پالیسیوں کوغیرتسلی بخش قراردے دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول