ملک و قوم کی ترقی میں مزدور طبقے کا کردار انتہائی اہم ہے : انیسہ زیب

ملک و قوم کی ترقی میں مزدور طبقے کا کردار انتہائی اہم ہے : انیسہ زیب

 بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر محنت ومعدنیات آنیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں مزدور ومحنت کش طبقے کا کر دارانتہائی اہم ہے اور انھیں مسائل سے پاک سازگار ماحول کی فراہمی ہمارا فرض ہے اسیلئے موجودہ مخلوط صوبائی حکومت مزدوروں و محنت کشوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا کی صوبائی کا بینہ کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا وفد نے رکن صو بائی اسمبلی جاوید نسیم کی قیادت میں ان سے ملاقات کی جس میں یو نین کے صوبائی صدر گل زمین سینئر نائب صدر سید غفار شاہ نائب صدور گل نجب و حبیب نواز اور جنرل سیکر ٹری شہریار صابرشا مل تھے وفد نے اس موقع پر صوبائی وزیرسے اپیل کی کہ وہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو قوائد وضوابط کے مطابق یو نین کے فوری انتخابات کے انعقاد کے احکامات جاری کریں تاکہ جمہوری طریقے سے مزدور ومحنت کش اپنی قیادت منتخب کر سکیں اور مفاد پرست عناصر کو مزدوروں کے حقو ق پر سودے بازی سے روکا جا سکے وفد نے صوبائی وزیر کو ڈائریکٹر لیبر عرفان اور رجسٹرار وقارکے مزدور دوست اقدامات اور نمائندہ تنظیموں سے جاری تعاون سے بھی آگاہ کیا اور ان کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول