ڈونلڈ ٹرمپ کا دور صدارت عالمی امن کیلئے خطرناک ہوگا‘ اعجاز ہاشمی

ڈونلڈ ٹرمپ کا دور صدارت عالمی امن کیلئے خطرناک ہوگا‘ اعجاز ہاشمی

ملتان (جنرل رپورٹر )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننا عالمی امن کے لئے خطرے سے کم نہیں۔ جس طرح عوام(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

اور خواتین نے نئے صدر کے خلاف احتجاج کیا ہے وہ ان کے لئے پیغام ہے کہ اپنی انتہا پسند پالیسیوں سے باز رہیں۔ ورنہ عالمی سطح پر منافقت کی سیاست کے عالمی سردار امریکہ کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام دشمن بیانا ت پر انہیں شرم ا?نی چاہیے کہ ایک بدتمیز شخص پرامن مذہب کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے جوڑ تا ہے۔لیکن فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی ، ناجائز یہودی ا?بادیوں کی تعمیر انہیں اور انسانی حقوق کی دعویدار تنظیموں کو نظر نہیں آرہی۔

اعجاز ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر