زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا سابق رجسٹرار ملک منیر کو کسی صورت چارج نہ دینے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کا سابق رجسٹرار ملک منیر کو کسی صورت چارج نہ دینے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے سابق رجسٹرار ملک منیر کو کسی صورت میں رجسٹرار کا چارج نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ‘ ملک منیر او ایس ڈی رہیں گے ‘بتایا گیا ہے کہ سابق رجسٹرار (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ملک منیر اس بات پر قائم ہیں کہ عدالت عالیہ نے انہیں بحال کیا ہے ‘ اس لئے انہیں رجسٹرار کا چارج ملنا چاہئیے ‘ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک منیر پر بے ضا بطگیوں کے سنگین الزامات ہیں اور نیب میں بھی کیس چل رہے ہیں ‘ رجسٹرار کی پوسٹ انتہائی اہم ہے جس پر غیر متنازع آفیسر کو بٹھایا جاتا ہے ‘ سینیڈیکیٹ نے ملک منیر کو جب معطل کیا تھا تو اس وقت وہ رجسٹرار کی سیٹ پر نہیں تھے بلکہ مفرور تھے‘ یونیورسٹی انتظامیہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کا احترام کرتی ہے‘ اس بارے میں احکامات کا انتظار ہے ‘ اس وقت تک ملک منیر او ایس ڈی رہیں گے ‘ یونیورسٹی کے ایک اہم افسر نے بتایا کہ ایچ ای ڈی نے ہدایت جاری کی ہے کہ بد عنوانیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث کسی آفیشل کو اہم عہدے کا چارج نہ دیا جائے ۔

یونیورسٹی چارج فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر