ملتان شہر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، شہری پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے سے محروم

ملتان شہر میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، شہری پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ملتان شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا‘ اتوار کو سرکاری چھٹی کے روز بجلی کا بدترین بحران رہا‘ شہری رُل گئے‘بتایا گیا ہے کہ 11کے وی فیڈر 4سے 6گھنٹے تک بند رہے ‘ بجلی کی طویل بند ش کے بعد 3سے 4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی کی گئی ‘ پیر(بقیہ نمبر9 صفحہ12پر )
خورشید فیڈر‘ وینس فیڈر‘ پیر اکبر شاہ فیڈر‘ نیو گرے والا فیڈر ‘ سبزہ زار فیڈر‘ عثمان آباد اور گلگشت فیڈر مسلسل 8 گھنٹے بند رہے ‘ نارتھ گلگشت کے علاقے میں بجلی مسلسل 7گھنٹے تک بند رہی ‘ معمول کی لوڈشیڈنگ اس کے علاوہ کی گئی ‘ بجلی کی طویل بند ش سے شہری پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے سے بھی محروم رہے ‘ انہوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ‘میپکو ترجمان کے مطابق مرمت و بحالی کے کاموں کے سلسلے میں بجلی بند کی گئی ‘ میپکو ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب کے لئے آمد کے سلسلے میں نظام کو درست کیا جارہا ہے۔
لوڈشیڈنگ