سعودیہ ، یمن لڑائی افسوسناک ‘ پاکستان مصالحتی کردار ادا کرے‘ علامہ فاروق سعیدی

سعودیہ ، یمن لڑائی افسوسناک ‘ پاکستان مصالحتی کردار ادا کرے‘ علامہ فاروق ...

وہاڑی (بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پنجاب حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ اس وقت عالم اسلام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے برما میں مسلمانوں پر جو مظالم ہو رہے ہیں ان پر پوری اسلامی دنیا بلخصوص عرب ممالک اور او آئی سی کے ذمہ دار وں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے یہ لوگ عالم اسلام کی نمائندگی اور قیادت کے دعویدار ہیں انہوں نے ایک حرف بھی ان کے ظلم و ستم پر نہیں کہا جو توحید و رسالت کے علمبرداروں پر برما میں ڈھایا جا رہا ہے وہاں کے مسلمانوں کا صرف اتنا قصور ہے کہ وہ کلمہ طیبہ پڑھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت وہاڑی قاری محمد یعقوب فریدی اور جماعت اہلسنت ملتان کے رہنما صاحبزادہ حمید نواز عاصم سمیت دیگر علماء کرام موجود تھے ،حافظ محمد فاروق سعیدی نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور یمن کی لڑائی بھی افسوس ناک ہے دونوں مسلمان ملک ہیں یمن بھی کوئی غیر مسلم ملک نہیں ہے اس کے لئے نبی پاک ؐ نے دعا فرمائی تھی اے اﷲ یمن میں برکت عطا فرما تو یمن اور سعودیہ کی لڑائی میں پاکستان کو فریق بننے کی بجائے مصلحت کنندہ کا کردار ادا کرنا چاہیئے ہماری فوج کسی آمر اور ڈکٹیٹر کے تحفظ کیلئے نہیں جانی چاہیے جہا ں تک حرمین شریفین کے تحفظ کا سوال ہے ہم اپنی جانیں قربان کرکے بھی مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کی حفاظت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان والے کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کر رہے ہیں اور کشمیری کمیٹی کی کارگزاری بالکل صفر ہے جس کا تازہ ثبوت یہ ہے کہ یہ حریت کانفرنس کے لیڈر سید علی گیلانی نے برملا مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو اس عہدے سے ہٹایا جائے چونکہ انہوں نے کشمیر کاز کیلئے کوئی کام نہیں کیا ، حافظ فاروق سعیدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں قتل و غارت مذہبی دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کی ایک صورت یہ ہے کہ چاروں خلفائے راشدین کے یوم شہادت پورے احترام کے ساتھ ملک بھر میں منائے جائیں اس سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا یکجہتی پھیلے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دہشت گرد تنظیموں سے روابط ختم کریں اور جن پر قتل ، دہشت گردی اور بم دھماکوں کے الزامات ہیں ان کی دلجوئی کرنے کی بجائے ملک کی مفادات کی خاطر فیصلے کئے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر