ریسلنگ ایسوسی ایشن کے غیر قانونی انتخابات کرانے کیخلاف درخواست عدالت نے جواب طلب کر لیا

ریسلنگ ایسوسی ایشن کے غیر قانونی انتخابات کرانے کیخلاف درخواست عدالت نے ...

ملتان (نما ئندہ خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ریسلنگ ایسوسی ایشن ملتان کے غیرقانونی انتخابات کرانے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر،ڈویڑنل سپورٹس آفیسرملتان اورایسوسی ایشن کیسابق عہدیداران سے 6 فروری کوجواب طلب (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے واثق خان نے درخواست دائر کی تھی کہ طویل عرصہ سے ڈویڑنل اورڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات منعقد نہیں کرائے گئے جس پرفاضل عدالت سے رجوع کرنے پر جواب طلب کیا گیاتو ایک ہی خاندان کے افراد نے اپنی اجارہ داری برقراررکھنے کے لیے الیکشن کا اعلان کردیااور خودساختہ انتخابات کراکے رشتہ داروں کو عہدیداران بنادیا ہے۔نیزاس طرح کے اقدامات سے فن پہلوانی کوتباہ کیاجارہاہے اس لئے غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ انتخابات کرانے کا حکم دیاجائے۔

جواب طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر