بم دھماکے حکومت‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں‘ رد عمل

بم دھماکے حکومت‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ...

بہاولپور( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ، چیئر مین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش ، امیر ضلع سید ذیشان اختر ،نائب امیر ضلع نصراللہ ناصر ،جنرل سیکرٹری عرفان انجم نے پاراچنا ر سبزی مارکیٹ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوس ناک ہے۔پاراچنار کے اس (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

مقام پر پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات رونماہوچکے ہیں مگر اس کے باوجود سیکیورٹی کے ناقص انتظامات ناصرف معصوم اور بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع کاباعث بنے بلکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دھماکے میں شہیداور زخمی ہونے والے افرادکے لواحقین کی ہرممکن مالی وطبی امداد کرے۔زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔پوری قوم حکمرانوں کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کاخمیازہ دہشت گردی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دھماکے کے اصل ذمہ داران اور ان کے آلہ کاروں کو جلدازجلدگرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔بے گناہ افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی صورت میں رعائیت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔

ردم عمل

مزید : ملتان صفحہ آخر