سعودی عرب سے تعلقات ہمارے عقیدت اور ایمان کا معاملہ ہے‘ حنیف جالندھری

سعودی عرب سے تعلقات ہمارے عقیدت اور ایمان کا معاملہ ہے‘ حنیف جالندھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر )وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستانی عوام کی دوستی اور عقیدت ومحبت عقیدے اور ایمان کا معاملہ ہے، عالمی عسکری اتحاد کی قیادت پاکستان کے حصے میں آنا پاکستانی قوم کا اعزاز ہے،پاکستان کے دینی مدارس اور مذہبی طبقات رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔ سعودی عرب عالمی عسکری اتحاد کی طرز پر ایک کرنسی اور ایک تعلیمی نظام رائج کرنے کا بھی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے اعزاز میں منعقدہ مختلف تقریبات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سیکرٹری رابط عالم اسلامی کا دورہ پاک سعودی تعلقات کے استحکام کا باعث بنے گا، مولانا جالندھری نے رابطہ عالم اسلامی کی دینی اور دعوتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
جالندھری