وزیر اعظم کی ملتان آمد کے سلسلہ میں میئر کی زیر صدارت اجلاس، بھرپور استقبال کا فیصلہ

وزیر اعظم کی ملتان آمد کے سلسلہ میں میئر کی زیر صدارت اجلاس، بھرپور استقبال ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم نواز شریف کی ملتان آمد کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے کی جبکہ سابق صوبائی وزیر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

چوہدری عبدالوحید ارائیِ سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی ، سابق ایم این اے طارق رشید، ملک انور ، چیئرمین حاجی رانا سجاد ضیاء بخاری ودیگر موجود تھے اس موقع پر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کہا کہ وزیر اعظم کا ملتان آمد پر پرجوش استقبال کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے ملتان کی عوام کیلئے میگا پراجیکٹ دے دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں طارق رشید نے کہا میٹرو کا افتتاح ہونے کے بعد ملتان شہر مکل کے ترقی پذیر شہروں میں بھی شمار ہوگا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں جنہوں نے ملتان کو میٹرو جیسا تحفہ دیا اور ملتان کی محرومیوں کا ازالہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر