افتتاحی تقریب میں مدعونہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ مقامی لیگی رہنماؤں اور کار کنوں میں ٹھن گئی

افتتاحی تقریب میں مدعونہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ مقامی لیگی رہنماؤں اور کار ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ضلعی قیادت اور کارکن نظر انداز، ملتان میٹروبس منصوبے کے افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

مقامی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں میں ٹھن گئی۔لیگی کارکنوں نے میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں مدعوع نہ کرنے پرشدید غصے کا اظہارکیا ہے۔ اس ضمن میں لیگی کارکنوں کا موقف ہے کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔لیگی ممبران اسمبلی ہماری آوازقیادت تک پہنچائیں۔ بیشتر لیگی کارکن فریاد لیکر مئیرگروپ کے سرپرست شیخ طارق رشیدکے پاس پہنچ گئے۔اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کا کہنا تھا کہ وہ لیگی ورکرز کی آوازقیادت تک پہنچائیں گے۔لیگی کارکنوں کو بھی تقریب میں شریک کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔دریں اثناء ڈپٹی مئیر حاجی سعید انصاری اور سابق ایم پی اے میا ں عامرسعید انصاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا ملتان آمد پر بھرپور طریقے سے استقبال کیا جائے گا۔وزیراعظم ملتان آمد پرخطے کیلئے مزید میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے جبکہ اس موقع پر ہم کارکنوں کے مسائل بھی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔

ٹھن گئی

مزید : ملتان صفحہ آخر