میٹرو بس سروس کاافتتاح،تقریب کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

میٹرو بس سروس کاافتتاح،تقریب کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

ملتان(کرائم رپورٹر) میٹر ومنصوبہ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔جاری کیے گئے علامیہ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے کل 24جنوری بر وز بدھ افتتاحی تقریب کے دوران بوسن روڈ ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

ہے،جبکہ متبادل راستوں کے لیے گلگشت،پیر خورشید کالونی ،خان ویلج روڈ،غازی آباد ثمر مبارک روڈ (عقب زکریاٹاون)اور ایم اے جناح روڈ کو استعمال میں لایا جائے گااسی طرح 09نمبر چونگی کے متبادل واٹر ورکس روڈ او رمعصوم شاہ روڈ ہوگا، اس بارے چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں ۔واضح رہے کہ میٹرو بس منصوبہ کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب کل ملتان کا دورہ کریں گے۔

ٹریفک پلان

مزید : ملتان صفحہ آخر