کاشتکاروں کو نئی فصلوں کی کاشت پر مائل کر رہے ہیں‘ نعیم بھابھہ

کاشتکاروں کو نئی فصلوں کی کاشت پر مائل کر رہے ہیں‘ نعیم بھابھہ

وہاڑی (بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ حکومت زرعی ترقی کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے اس وقت ہماری توجہ روایتی5 فصلوں کی بجائے منافع بخش دیگر فصلوں کے بارے میں کاشتکار کو آگاہی دینا اور نئی فصلیں کاشت کرنے کی طرف مائل کرنا ہے یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ کے مختلف چکوک خانپور، 119/WB،ٹھینگی ،50/WB میں فاتحہ خوانی اور عشائیہ میں کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر محمد نعیم خان بھابھہ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

نے کہا کہ پنجاب بھر میں مٹی او ر پانی کے تجزیہ کی بنیاد پر زوننگ کی جارہی ہے اور کاشتکاروں کو اس علاقہ کی مٹی کی ساخت کی مطابق فصلیں کاشت کرنے کی ترغیب دی جائے گی اس اقدام کا مقصد کسان کو متبادل فصلوں کی ٹیکنالوجی فراہم کرنا اور متبادل فصلوں کی کاشت سے نقصان دہ کیڑوں کے ساز گار ماحول کو ختم کرنا بھی اس پروگرام کا حصہ ہے.

نعیم بھابھہ

 

مزید : ملتان صفحہ آخر