معاشی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں‘ نتاشہ دولتانہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ معاشی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹ ہیں مالی خسارہ بلندی کی انتہاکو پہنچ چکا ہے آمدنی اور خرچ کا فرق بڑھتا جا رہاہے روزانہ ایک ارب 20کروڑ کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں قیمتی عمارتوں کو گروی رکھ کر اربوں روپے کے قرضے حاصل کئے جا رہے ہیںآنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے 10مارچ کو ملتان میں پیپلزپارٹی کا عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا ۔انہوں نے سید عرفان گردیزی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔