ناموس رسالت قانون میں ترمیم نامنظور‘ مذہبی جماعتوں کا صدر مملکت کو خط

ناموس رسالت قانون میں ترمیم نامنظور‘ مذہبی جماعتوں کا صدر مملکت کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک کی 10مذہبی جماعتوں نے قاداینیت نواز پالیسی کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں جماعت اسلامی کے فرید احمد پراچہ، جے یوا?ئی (ف) کے مولانا محمدامجدخان، جے یو ا?ئی (س) کے مولانا عبدالرؤف فاروقی، اتحاد العلماء4 کے مولانا عبدالمالک، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا اللہ وسایا، (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

جمعیت اہلحدیث کے مولانا زبیراحمدظہیر، ملت جعفریہ کے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، جے یوپی کے قاری زواربہادر، مولانا محمدخان لغاری اور مولانا عزیزالرحمٰن نے دستخط کیے ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے ارسال شدہ خط میں لکھا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐکے قانون کے پروسیجرمیں تبدیلی لانے کی باتیں ہو رہی ہیں جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ خط میں صدر پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ فزکس کو ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پرمنسوب کرنے کاحکم واپس لیا جائے اوریقین دہانی کروائی جائے کہ تحفظ ناموس رسالت? کے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔