پرانے کوٹہ کی بحالی ‘ ایک لاکھ 79 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرینگے

پرانے کوٹہ کی بحالی ‘ ایک لاکھ 79 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرینگے

خانیوال ( بیورو نیوز ) سعودی مذہبی امور کی وزارت اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پاکستانی عازمین کے لیے پرانا حج کوٹہ بحال کر دیا گیا تھا واضع رہے کہ حرم پاک توسیع کے باعث پاکستان کوٹہ 20فیصد کم کیا گیا تھا ۔اب پرانا کوٹہ بحال ہونے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کی وجہ سے ایک لاکھ 79ہزار 210عازمین فریجہ حج ادا کر سکیں گے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے مزید حج کوٹہ کی درخواست بھی کی ہے جس پر سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ترجمان ،وزارت مذہبی امور مردم شماری کے بعد موتمر عالم اسلامی کے ذریعہ مزید کوٹہ بڑھانے کی درخواست دیں تو غور کریں گے دوسری جانب سعودی حکام نے حج کے دوران موبائل سم کا مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر