اوچشریف ‘ دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی قتل کردی

اوچشریف ‘ دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی قتل کردی

اوچ شریف (نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر )دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیاتفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی موضع سونک بیلہ کے رہائشی یوسف چاچڑ کی تین سال قبل بیگم مائی سے شادی ہوئی ، ان کے ہاں دو سال قبل ایک بچی کی بھی پیدائش ہوئی ،بیگم مائی کے بھائی عبد الخالق نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے دونوں میاں بیوی کے مابین جھگڑا اس بات(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پر چل رہا تھا کہ اس کا بہنوئی یوسف چاچڑ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا ، مگر اس کی بہن بیگم مائی اسے مسلسل منع کرتی رہی ، اس کے علاوہ اس کی بہن کے نام زرعی اراضی تھی جسے اس کا خاوند اور دیور وغیرہ اپنے نام منتقل کرانا چاہتے تھے اور وہ انکار کرتی تھی گزشتہ چند یوم سے یہ جھگڑا شدت اختیار کر گیا تھا ، اور گزشتہ روز اس کے بہنوئی یوسف نے اس کی بہن بیگم مائی کو دوسری شادی سے روکنے اور اراضی منتقل نہ کردینے پر بجلی کے کرنٹ کے جھٹکے لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، دو سالہ بچی اپنی والدہ کے اس دنیا سے رخصت ہونے اور باپ کے جیل جانے پر بے بسی کی تصویر بن گئی پولیس نے خاتون کے بھائی عبد الخالق کی رپورٹ پر ملزمان یوسف چاچڑ سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم یوسف چاچڑ کو گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا ہے ، دوسری جانب یوسف چاچڑ نے بتایا کہ اس کی بیوی کپڑے استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی ہے۔

بیوی قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر