کوٹ گوہر کارہائشی اظہر عبداللہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید

کوٹ گوہر کارہائشی اظہر عبداللہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باٹی بنگلہ(نامہ نگار) سرائے سدھو کے نواحی علاقے موضع کوٹ گوہر محمد کا رہائشی نوجوان اظہر عبداللہ ولد خضر حیات سرگانہ کوٹلی سیکٹر صاحبو پونچھ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا جس کی گزشتہ روز کشمیر میڈیا سیل نے تصدیق کی ہے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

اظہر عبداللہ کی شہادت کی خبر سن کر ان کے گھر واقع موضع کوٹ گوہر محمد میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا اس موقع پر شہید کے والد خضر حیات سرگانہ نے کہا کہ جواں بیٹے کی شہادت میرے لیے باعث فخر ہے اور آج مبارک دن ہے۔