بلوچ انٹر پرائزز کے چیف ایگزیکٹو اظہر بلوچ کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، مولانا اظہر نے دعا کرائی
ملتان (جنرل رپورٹر)بلوچ انٹر پرائزز کے چیف ایگزیکٹو اظہر بلوچ کی اہلیہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بلوچ ہاؤس نشیمن کالونی میں قرآن خوانی ہوئی جس میں مولانا محمد اظہر نے دعا کروائی جبکہ حافظ اقبال خاکوانی نے تلاوت کلام پاک ‘قاری عبدالحمید نے خطاب کیا قرآن خوانی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی‘ریذیڈنٹ ایڈیٹر (پاکستان)شوکت اشفاق‘ شوکت حیات بوسن‘ بابو نفیس احمد انصاری‘ خواجہ سلیم رضا آصف‘ ملک عاشق علی شجرا‘ شیخ محمد فہیم ایڈووکیٹ‘ بلال بٹ‘ آصف محمود اخوانی‘ سید مطلوب حسین بخاری‘اعظم خاکوانی‘ تابش درانی‘ظہور احمد دھریجہ‘ امتیاز گھمن‘ راؤ شمیم اصغر‘اسد ممتاز‘ مظہر جاوید سمیت دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ ایس او ایس ویلیج کے بچوں نے خصوصی شرکت کی۔
قرآن خوانی