ضلعی عدلیہ کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کیلئے 12 رکن کمیٹی کی تشکیل نو

ضلعی عدلیہ کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کیلئے 12 رکن کمیٹی کی تشکیل نو

ملتان (نما ئندہ خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کو درپیش مسائل اجاگر کرنے کے لئے 12 رکنی کمیٹی کی تشکیل نوکردی ہے۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان بہادرعلی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

خان کے علاوہ راولپنڈی ،ساہیوال،سیالکوٹ ،چنیوٹ ،جہلم اور گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،لاہور،قصوراورشیخوپورہ کیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ساتھ لاہوراورگجرات کے سینئر سول جج و سول جج شامل ہیں۔ دریں اثناء رجسٹرار اور ممبر انسپکشن ٹیم لاہور ہائیکورٹ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر ہوں گے۔نیز کمیٹی کا ہر15 روز بعد اجلاس لاہورمیں منعقد ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر