میپکو میں وفاقی سطح پر دوبارہ ریفرنڈم 2فروری کو ہوگا

میپکو میں وفاقی سطح پر دوبارہ ریفرنڈم 2فروری کو ہوگا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکو میں دوبارہ ریفرنڈم ہوگا ‘ بتایا گیا ہے کہ واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں میں اجتماعی سودا کاری ایجنٹ ( سی بی اے) کے تعین کے لئے وفاقی سطح پر ریفرنڈم2فروری کو ہوگا ‘ قومی صنعتی تعلقات کمیشن (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

( این آئی آر سی ) کے زیر انتظام ریفرنڈم کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ‘میپکو میں بھی2فرو ری کو دوبارہ ریفرنڈم ہوگا ‘ ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت نے رجسٹرار ٹریڈ یونینز پنجاب کو میپکو کے ریفرنڈم کے سرکاری نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے‘ بتایا گیا ہے کہ میپکو میں ریفرنڈم میں پیغام یونین کی بری شکست کے بعد اسے سپورٹ کرنے والی جماعتوں نے حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے ‘ واضح رہے کہ ہائیڈرو یونین مسلسل احتجاج کرتی رہی کہ ریفرنڈم ملکی سطح پر کرایاجائے لیکن پیغام یونین کمپنی کی سطح پر ریفرنڈم کرانے پر بضد رہی اور رجسٹرار ٹریڈ یونینزنے بھی کمپنی کی سطح پر ریفرنڈم کرانے کے اپنے فیصلے کو اٹل قرار دیا اور پیغام یونین ہار گئی۔

میپکو ریفرنڈم

مزید : ملتان صفحہ آخر