کارکن مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ محمد خان ڈاہا

کارکن مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ محمد خان ڈاہا

عبدالحکیم(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے کارکن ہی ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار ممبر قوی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے پاکستان مسلم لیگ سٹی عبدالحکیم کے صدر علی اکبر صدیقی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

خطاب کرتے ہوئے کیا اس عشائیہ میں حاجی عرفان خاں ڈاہا ،چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف ،علی اصغر صدیقی ، کے علاوہ مسلم لیگی کارکنوں اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،محمد خان ڈاہا نے اپنی تقریر میں کہاکہ مسلم لیگی کارکن ہمارا ہراول دستہ ہیں جن کی دن رات کاوشوں اور محنت سے مسلم لیگ کودوسری بار اقتدار ملا ، علی اکبرصدیقی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ علی اکبرصدیقی کی مسلم لیگ اور علاقہ کے عوام کے لئے خدمات اور قربانیوں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے محمد خان ڈاہا نے علی اکبرصدیقی کی سفارش پر مختلف وارڈوں کو ترقیاتی فنڈز بھی دینے کا اعلان کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر