فوڈ پوائنٹس میں صفائی اور معیار کے مقابلے کرانے کافیصلہ

فوڈ پوائنٹس میں صفائی اور معیار کے مقابلے کرانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب فوڈاتھارٹی نے صفائی اورمعیارپرفوڈپوائنٹس کے درمیان مقابلہ کرانے کافیصلہ کیاہے‘ ریسٹورنٹس اورسویٹس شاپس سمیت کھانے پینے کی اشیاء تیارکرنے والے اداروں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں‘ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت پررحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے عوام کوملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش ‘ صفائی‘ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

معیاراورسروسزکی فراہمی کے لیے ریسٹورنٹس ‘ کیفیز‘ کینٹینز‘ عوامی ہوٹل‘ ڈھابوں اورسویٹ بیکرزکے درمیان مقابلہ جات کرانے کافیصلہ کیاہے ‘ اس ضمن میں فوڈاتھارٹی رحیم یارخان نے رجسٹریشن کاعمل شروع کردیا۔