مفادات کی فصیل پر بیٹھے لوگ اپنی موت آپ مر جاتے ہیں‘ باسط سلطان بخاری

مفادات کی فصیل پر بیٹھے لوگ اپنی موت آپ مر جاتے ہیں‘ باسط سلطان بخاری

سلطان پور(نامہ نگار)یہ دوست اوردشمنوں کو پرکھنے کاوقت ہے ،جانے والوں کو روکنے سے بھرم ختم ہوجاتاہے مفادات کی فصیل پر بیٹھے ہوئے لوگ اپنی موت آپ مرجاتے ہیں،سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی،دامن صاف ہے ہم نے کبھی کسی دوست سے دھوکہ نہیں کیا بخاری گروپ میں سب لوگ برابر ہیں بخاری گروپ اپنی محنت اوروفاداری کی وجہ سے آئندہ بھی الیکشن میں کلین سویپ کرے گا،جتوئی گروپ میں قیادت کافقدان ہے چندروز میں حیرت کن تبدیلیاں آئیں گی۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید باسط احمد سلطان بخاری نے سماجی رہنمامحمدحسین کھلنگ،چیئرمین میاں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ابوذر غفاری،میاں محمدیاسر عرف بھولاسئیں،ڈاکٹر میاں خالد محمود چھجڑہ سے ایک ملاقات میں کیاانہوں نے کہاکہ مخدوم سید عبداللہ شاہ بخاری کی وفات کے بعد یہ وقت دوستوں اوردشمنوں کو پرکھنے کاوقت ہے کون کون لوگ اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں تمام حلقہ کے لوگوں پر فوکس ہے بخاری گروپ میں کوئی چھوٹا یابڑا نہیں بلکہ ہم اپنے والد کے دوستوں کو برابر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جتوئی گروپ میں قیادت کابہت بڑا فقدان ہے جس کی وجہ سے ان کے مشیر ان سے غلط فیصلے کرائیں گے ہم نے ہمشیہ ووٹروں اوردوستوں کو ایک مقام دیا ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی بخاری گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گاچند روز میں تحصیل جتوئی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں ہونگی اور بخاری گروپ کوچھوڑنے والوں کو شرمندگی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر