نئے نظام میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے مالی اختیارات ختم
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نئے بلدیاتی نظام میں مےئرز‘ چےئرمین ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹیوں کے چےئرمینوں کے مالی اختیارات ختم کردئیے گئے ہیں‘ ضلع کونسل کے مالی اختیارات ڈسٹرکٹ افسرفنانس کے پاس ہوں گے جبکہ پنجاب بھرکی میونسپل کمیٹیوں کے مالی اختیارات چیف آفیسرزاورمیونسپل آفیسرزفنانس کے پاس ہوں گے ‘ یونین کونسلوں کے مالی اختیارات متعلقہ یونین کونسل کے چےئرمین (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
اورسیکرٹری کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پاس ہوں گے‘ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے جس میں ضلع کونسلز‘ میونسپل کمیٹیوں اوریونین کونسلزکے لیے مالی گائیڈلائن بھی دی گئی ہے‘ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کی سیکشن100کے تحت لوکل گورنمنٹ کے ٹیکسز‘ ٹول‘ ریٹس اورچارجزلوکل فنڈزشمار ہوں گے ‘ حکومتی گرانٹس اوررقومات کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت وصول شدہ جرمانے‘ سرکاری جائیدادوں کے کرائے اورمنافع بھی لوکل گورنمنٹس کی آمدنی شمارہوں گے۔
مالی اختیارات