5 مغوی بچے برآمد‘ حقیقی باپ ملوث نکلا‘ جگر گوشوں سے بھیک منگواتا تھا

5 مغوی بچے برآمد‘ حقیقی باپ ملوث نکلا‘ جگر گوشوں سے بھیک منگواتا تھا

علی پور(نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی)اغواء ہونیوالے بچے راجن پور سے برآمد،ماں کے حوالے،اغواء کے ملزم گرفتار،اغواء ہونے والے بچوں سے بھیک منگوائی جاتی تھی تفصیل کے مطابق موضع گھلواں کی رہائشی نسیم مائی زوجہ جاوید قوم کلہوڑا نے جسٹس آف پیس علی پور کو درخواست دیتے ہوئے تحریری بیان دیا کہ میراخاوند محمد جاوید عرف منگلا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرے بچوں کاشف عرف جگنو بعمر10سال،سرفراز عرف بلو بعمر5سال،گل فرازبعمر7سال، مصباح(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

بی بی بعمر5سال،رمشہ بی بی بعمر4سال کو اغواء کرکے ضلع راجن پور میں قید کررکھاہے پولیس تھانہ سٹی علی پور نے مدعیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا سب انسپکٹر محمدایوب کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ضلع راجن پور میں چھاپہ مارکر اغواء ہونے والے بچوں کو برآمد کرکے ملزم کو گرفتار پولیس تھانہ سٹی علی پور نے برآمد ہونے والوں بچوں کو ماں کے حوالے کردیا مدعیہ نسیم مائی اوربچوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بچوں سے زبردستی بھیک منگوائی جاتی تھی اور ان سے مزدوری بھی کرائی جاتی تھی سب انسپکٹر محمدایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کرنے والا بچوں کا باپ ہے میرٹ پر تفتیش کریں گے بچوں کو ماں کے حوالے کردیا گیا اہلیان شہرچوہدری شاہد،اسلم،ساجد دورانی،اظہر گبول،ارشد شاہ،عبدالرحیم،شفیق علی،محمدخالدودیگر نے پولیس تھانہ سٹی علی پور کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر