گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں ، دھرنوں کی تیاریاں شروع

گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں ، دھرنوں کی تیاریاں شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں اور دھرنو ں کی تیاریاں شروع کر دی گئیں‘ 25جنوری کو فیصل آباد میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور دھرنا دیا جائے گا ‘ گرینڈ ٹیچرز الائنس کے رہنماؤں کے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

مطابق حکومت اپنے وعدوں سے انحراف کر رہی ہے ‘ پیف کو دئیے گئے سرکاری سکولز واپس نہیں لئے گئے‘ اساتذہ کے سکیلز تاحال اپ گریڈ نہیں ہو سکے ‘سکولز سربراہان اور اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ‘ اس حوالے سے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر