پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا بائیو ڈیٹا طلب کر لیا

پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا بائیو ڈیٹا طلب کر لیا

ملتان(سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے پنجاب بھر کی میٹرو پولیٹن میونسپل کارپوریشن کے میئر ، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین ڈپٹٰی چیئرمینکی تعلیمی قابلیت ، عمر ، پیشہ اور سیاسی پارٹی سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں پنجاب حکومت(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کی جانب سے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو بھیجے جانیوالے مراسلے کیمطابق اے ڈی ایل جیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام نو منتخب چیئرمین وائس چیئرمین ، میئر ، ڈپٹی میئر سے متعلق تمام تفصیلات پرفارما کیمطابق فراہم کی جائیں جس پر اے ڈی ایل جیز تفصیلات لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو ارسال کر دی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر