تحفظ ناموس رسالت قانون میں ہر تبدیلی مسترد کرتے ہیں‘ ممتاز اعوان

تحفظ ناموس رسالت قانون میں ہر تبدیلی مسترد کرتے ہیں‘ ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر )کل مسالک علماءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا عبد الشکور حقانی،مولانا محمد نعیم بادشاہ،مفتی عاشق حسین رضوی،علامہ عبد النعیم نعمانی، مولانا عبد اللہ روپڑی،پیر جمشید احمد نورانی، علامہ تنویر الحسن نقوی نے قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ میں کسی بھی ترمیم کو یکسرمسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ غیور مسلمان آئین کی اسلامی شقوں ختم نبوت و ناموسِ رسالتؐ ایکٹ (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

کے خلاف کسی بھی سازش کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دینگے توہین رسالت کی سزاءِ موت قرآن وحدیث کے عین مطابق ہے حکمران امریکی ومغربی ایماء پر ترمیم کے ذریعے قانون ناموسِ رسالتؐ کو بے اثر کرنے سے باز رہیں علماء نے کہا کہ قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ میں ترمیم درحقیقت قانون ؐ کو غیر موثر کرنیکا حربہ ہے انہوں نے بتایا کہ بہت جلد کل مسالک علماءِ تحفظ ختم نبوت کا اجلاس طلب کیا جائیگا جس میں امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماءِ کرام شریک ہوکر قانون ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ آئین کی اسلامی شقوں کے دفاع کیلئے مشترکہ لائحہ اعلان کرینگے۔