پنجاب بھر کے کالجوں میں مختلف مضامین کے 3200اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ

پنجاب بھر کے کالجوں میں مختلف مضامین کے 3200اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں مختلف مضامین کے لئے گریڈ 17 تا 20 کے 3 ہزار 271 مرد و خواتین لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جانے والی سمری میں (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں مختلف مضامین کے لئے گریڈ 17 میں 1 ہزار 78 خواتین اور 820 مرد لیکچررز ، گریڈ 18 میں 478 خواتین اور 424 مرد اسسٹنٹ پروفیسرز، گریڈ 19 میں 201 خواتین اور 197 مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز جبکہ گریڈ 20 میں 31 خواتین اور 42 مرد پروفیسرز کی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی استدعا کی گئی جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے آئندہ چند روز میں پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کے ذریعے خالی آسامیوں کی تشہیر عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر