لکڑی چوروں کا فاریسٹ آفیسرزاور پولیس پارٹی پر حملہ ‘وردیاں پھاڑ دیں

لکڑی چوروں کا فاریسٹ آفیسرزاور پولیس پارٹی پر حملہ ‘وردیاں پھاڑ دیں

راجن پور،مٹھن کوٹ (ڈسٹر کٹ رپورٹر،نامہ نگار) راجن پور،تھانہ کوٹ مٹھن کی حدود میں سرکاری جنگل رکھ ڈائمہ سے لکڑی چوری کر نے والے گروہ نے محکمہ جنگلات کے آفیسران سمیت دو پو لیس اہلکاروں پر حملہ کردیا بدترین تشددسے سرکاری وردیاں بھی پھٹ گئیں تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ شب ریڈ نگ پارٹی انچارج محکمہ جنگلات بلاک آفیسر وجہیہ الدین ،طارق نوید سمیت دیگر(بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

اہلکاروں نے ریڈ کیا تو ملز مان اقبال ،فدا وغیرہ نے اُن پر حملہ کردیا اس دوران ملزمان نے جنگلات ٹیم کے ہمراہ پو لیس اہلکاروں محمدآصف ،محمداجمل پر تشدد کیا جوزخمی ہو گئے ملزمان نے اس موقع پر اُن سے سرکاری رائفلیں بھی چھین لیں پولیس تھا نہ کوٹ مٹھن کی مزید نفری اے ایس آئی ارشاد کی سر براہی میں پہنچ گئی اور ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ واپس لے کر سرکاری اہلکاروں جنگلات کو آزاد کرایا اس دوران ملزمان کے تشدد سے کئی جنگلات اہلکار زخمی بھی ہوئے پولیس تھا نہ کوٹ مٹھن نے ملزمان کے خلاف پولیس ملازمین پر تشدد سرکاری لکڑی چوری کر نے پر مقد مہ درج کرکے پولیس ٹیم بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھجوا دی اس موقع پرایس ایچ او کوٹ مٹھن سب انسپکٹر ملک منیر حسین کے مطا بق قا نون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنا ئی جائیگی محکمہ جنگلات کے آفیسران غلام شبیر ،زاہد اقبال، وجہیہ الدین ،طارق نوید ،فیاض نوناری ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مطا لبہ کیا کہ اُنہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور جرائم پیشہ ملز مان کے خلاف کاروائی کویقینی بنایا جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر